وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور نیپال کی دوستی کو ہمالیہ کی مانند اٹل اور گنگا کی طرح مقدس بتاتے ہوئے آج کہا کہ نیپال میں امن، استحکام اور اقتصادی خوشحالی دونوں ممالک کا مشترکہ مفاد ہے۔
مسٹر مودی نے یہاں نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما
اولی کے ساتھ سربراہی اجلاس کے بعد اپنے بیان میں یہ باتیں کہیں۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان بجلی، سڑک کی تعمیر، ثقافتی تبادلے، بندرگاہ سے رابطے کے لیے ریلوے رابطے اور بنگلہ دیش تک سڑک اور ریل سے ٹرانزٹ سہولت کے لئے کل9 معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔